محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں

سرگودھا: محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں سرکل اور تھانہ کی سطح پر ممبران امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میٹنگز کے انعقاد کا مقصد نچلی سطح پر سیکیورٹی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنا ہے اور تمام ذمہ داران کواعتماد میں لینا ہے جبکہ ان میٹنگز کے دوران موجودہ صورتحال پر غور وحوض کیا گیا اوراس میں مزید بہتری لانے کیلئے تجاویز زیر بحث لائی گئیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 11, 2020