محرم الحرام کے سلسلہ میں سول ڈیفنس اورقومی رضاکاران کا تربیتی کورس

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں سول ڈیفنس اورقومی رضاکاران کا تربیتی کورس۔
سرگودھا:ڈی پی اوفیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ایلیٹ فورس کی نگرانی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سول ڈیفنس اورقومی رضاکاروں کو پولیس لائن میں تربیت دی گئی ۔ سول ڈیفنس کے عملہ اورقومی رضاکاروں کو ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیےکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کے محفوظ انخلاء کے طریقہ کار ،جلوس ومجالس میں شامل ہونے والے عزاداروں کی جسمانی تلاشی کا عملی طریقہ سے متعلق تربیت دی گئی ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکاران اورقومی رضاکار پولیس اور دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ محرم الحرام کے جلوس ومجالس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض ایماندر ی سے سرانجام دیں تاکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, August 15, 2020