محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ

سرگودھا :ڈی پی او فیصل گلزار کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ 
سرگودھا: تمام جلوس ہائے کے روٹ کا باربار وزٹ کریں اور مجالس والے مقامات کا سیکیورٹی آڈٹ کریں ، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائےگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھافیصل گلزار نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔ڈی پی او سرگودھانے کہا کہ ضلع بھر میں کل882جلو س 2532مجالس منعقد کی جارہی ہیں جن کی سیکیورٹی پر چار ہزار سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر قیام امن کو یقینی بنایا جائے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر چلنا ہے، رات کے وقت کی مجالس اور جلوسوں پر اضافی روشنی کا انتظام کریں، تمام مجالس اور جلوس ہائے کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال بھی کیا جائیگا ۔ جبکہ 9/10محرم الحرام کو سٹی ایریا میں جلوس ہائے کی ہوائی نگرانی کے ساتھ ساتھ موبائل فون جیمنگ کیلئے بھی افسران بالا کو تجاویز پیش کردی گئیں ہیں ،ہرمجلس اور جلوس کی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی کریں، پولیس کی اضافی نفری ہر وقت تیار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی رخصت منسوخ کر دی گئی ہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کاروائی کی جائے گی،صورتحال کنٹرول رکھنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وال چاکنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی کرایہ داران کے کوائف کی تصدیق کریں اور خلاف ورزی پر کاروائی کریں،منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ کوئی غیر ضروری بات نہ ہو،لاوڈسپیکر کی خلاف ورزی پر کاروائی کریں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 17, 2020