محافظ اسکواڈ کا دائرہ ویسع سٹی سرکل کے علاوہ دیگر تھانہ جات میں موٹر سائکل گشت کا آغاز

سرگودھا:محافظ اسکواڈ کا دائرہ کار وسیع سٹی سرکل کے علاوہ دیگر تھانوں میں بھی موٹرسائیکل گشت کا آغاز کر دیا گیا۔
سرگودھا:پولیس گشت کا مقصد اپنی موجودگی کا احساس دلانا او رجرم ہونے سے پہلے روکنا ہے۔ اسی پالیسی کے تحت ضلع بھر کے تھانوں میں موٹرسائیکل گشت کا آغاز کر دیا گیا ہے موٹرسائیکل گشت پر مامور اہلکاران موبائل گشت کے ساتھ ساتھ مخصوص مقامات پر گشت کریں گے ان مقامات کی نشاندہی جرائم کے لحاظ سے کرلی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف دفاتر میں تعینات اضافی نفری کو مامور کیا گیا ہے اس سے نہ صرف تھانوں میں تعینات نفری میں اضافہ ہوا ہے بلکہ جرائم کے بھرپور انسداد میں بھی مدد ملے گی۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Sunday, January 5, 2020