محافظ اسکواڈ کی بروقت کاروائی واردات کی نیت سے جانے والے ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

سرگودھا:محافظ اسکواڈ کی بروقت کاروائی، واردات کی نیت سے جانے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد 
سرگودھا:رمضان المبارک کے سلسلہ میں شام کے وقت سڑکیں سنسان ہوجاتی ہیں کچھ شرپسند عناصر اس دوران واردات کی نیت سے سڑکوں پر گھومتے ہیں جس کو روکنے کیلئے خصوصی ناکہ بندی کروائی جاتی ہے اور پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی محافظ اسکواڈ تھانہ کینٹ کو اطلاع ملی کہ تین مشکوک افراد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واردات کرنے کی نیت سے آرہے ہیں جس پر محافظ اسکواڈ تھانہ کینٹ نے فوری ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل سوار تینوں ملزمان کوروکا جنہوں نے بھاگنے کی کوشش کی جن کو تعاقب کرکے گرفتارکرلیا گیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے انچارج محافظ اسکواڈ طاہر انور، کنسٹیبلان محمد فاروق، منیر احمد اور فیصل امجد کو اچھی کارکردگی پر نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 28, 2020