محافظ اسکواڈ تھانہ اربن ایریا دوموٹر سائیکل سوارگرفتار پسٹل9ایم ایم برآمد

سرگودھا:محافظ اسکواڈ تھانہ اربن ایریا کی کاروائی،دوموٹر سائیکل سوار وں سے پسٹل9ایم ایم برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرانچارج محافظ اسکواڈ حافظ مدثر کی نگرانی میں محافظ اسکواڈ تھانہ اربن ایریا کے جوان بمقام کربلا چوک ناکہ بندی کرکے چیکنگ کررہے تھے کہ انبالہ کالج کی جانب سے موٹرسائیکل ہینڈا 125سی سی پر سوار دواشخاص رضوان اور عقیل حیدرسکنائے چک نمبر40شمالی کو مشوک جان کر روکا تلاشی لینے پر ملزم رضوان ولد محمد سلم کے قبضہ سے 9ایم ایم برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے انچارج محافظ اسکواڈحافظ مدثر، کنسٹیبلان محمد عدنان، حسن علی اور عدنان علی کو اچھی کارکردگی پر نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, May 9, 2020