مجمع خلاف قانون سے نبٹنے کیلئے سرگودھا پولیس لائنز میں مشقیں

سرگودھا:کسی بھی مجمع خلاف قانون سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے پولیس لائنز سرگودہا میں مشقیں جاری۔
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر کے احکامات کی روشنی میں کسی بھی مجمع خلاف قانون سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ ٹریننگ کورس شروع کیا گیا ہے۔ جس میں تمام تھانوں کے پولیس افسران وجوانوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ٹریننگ میں مظاہروں سے نمٹنے اور مظاہرین کومنتشر کرنے کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاعمارہ اطہر نے کہا کہ اس مشق کا مقصد پولیس فورس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال اور مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔اس ٹریننگ کورس سے پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, February 28, 2020