ماڈل پولیس اسٹیشن پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے-ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا:ماڈل پولیس اسٹیشن پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشنز پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ماڈل پولیس اسٹیشنز پر تعینات عملے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک فیڈ بیک معیار ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ آپ سے کس حد تک مطمئن ہیں۔ کیومیٹک مشین کے استعمال سے تمام ریکارڈ سسٹم میں محفوظ ہوتا ہے اس سے تھانے میں آنے والے لوگوں کے مسائل اور ان کی تعداد کا پتہ لگایا جاسکتا ہے آپ کا لوگوں سے رویہ مثالی ہونا چاہیے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, June 3, 2020