قیمتی اشیاء کی حفاظت کیلئے ضروری تدابیر اپنائیں ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا: اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کے سلسلہ میں ضروری احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا: عوام کے اندر اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کا شعور بیدار کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے ابتدائی مرحلہ میں آج موٹرسائیکل کی حفاظت کیلئے شہریوں میں ایک ہزار وائرلاک تقسیم کیے جا رہے ہیں اس مہم کا مقصد عوام کے ساتھ رابطہ کو مزید بہتر بناناہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے عوام رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے اگلے مرحلے میں سرگودھا شہر کے دو روڈز کو ماڈل بنایا جائیگا جس پر ورکنگ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے شہریوں میں موٹرسائیکل وائرلاک تقسیم کیے شہریوں نے سرگودھا پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف محمود اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 25, 2020