قرنطینہ اور احساس سنٹر ز پر تعینات پولیس ملازمین کا کرونا ٹیسٹ

سرگودھا:قرنطینہ اور احساس سنٹر ز پر تعینات پولیس ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر ضلع سرگودھا میں قائم قرنطینہ اور احساس سنٹرز پر تعینات پولیس ملازمین کا مرحلہ وار کورنا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔جس کے تحت پہلے مرحلہ میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے سرگودھا میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹرز پر تعینات 150سے زائد پولیس ملازمان کا کورنا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ پولیس ملازمین کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے ملازمین کی سکریننگ مرحلہ وار کی جائے گی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, May 9, 2020