قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اکیس سال بعد گرفتار

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم21سال بعد گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے چارج سنبھالتے ہی اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ایسے اشتہاری جو عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب ہیں اور انکی گرفتاری کیلئے بارہا کوششیں کی گئیں ایسے مجرمان اشتہاری کو پکڑنا جس کا کوئی اتاپتا نہ ہو کو ٹریس کرنا بذات خود ایک چیلنج ہے اسی سلسلہ میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر پر مشتمل ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری عنصر محمود ولد نیامت علی قوم باجوہ سکنہ 87شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سٹی آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ نے صحافیوں کوگرفتارملزم اشتہاری عنصر محمودکے بارہ میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سال1998میں مقدمہ بازی کی عداوت پر عنصر محمود نے اپنے ساتھی شبیر احمد کے ساتھ ملکر نیامت علی ولد سید احمد کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیاتھا جس پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا ملزم شبیر احمد کو گرفتارکیا گیا جبکہ ملزم عنصر محمود گرفتاری سے بچنے کے لیے دیگر شہروں لاہور، گوجرنوالہ میں مختلف ناموں کے ساتھ رہائش پذیر رہا ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مختلف پیشے اختیار کیے جسکی گرفتاری پولیس کے لیے ایک معمہ تھی۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ملزم کو ٹریس کیا اورگرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا ہے۔ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Wednesday, January 1, 2020