قتل کے ارادے اورخوف و ہراس پھیلانے پر دو گروپوں کے 21 ارکان گرفتار اسلحہ برآمد

سرگودھا سرگودھا جھال چکیاں پولیس کی بروقت کاروائی  قتل کے ارادے سے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے دو گروپوں کے 21 ارکان گرفتار اسلحہ برآمد
سرگودھا ڈی پی او فیصل گزار کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عبدالمجید نے سب انسپکٹر ممتاز حسین  اے ایس آئی ای محمد سلیم اور محمد اعجاز وغیرہ مشتمل ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر قتل کی نیت سے  فائرنگ کرنے اور  علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے پر دو گروپوں کے 21 ارکان کو گرفتار  کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کر لی جبکہ انکے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ان دو گروپوں کی آپس میں دیرینہ رنجش پائی جاتی ہے اور یہ ایک دوسرے کو شدید نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے تھے جو کہ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کو نہ صرف ایک بڑی تباہی سے بچا لیا بلکہ کامیاب کاروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 5, 2020