فیکٹری ایریا پولیس گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور225پتنگیں برآمد

سرگودھا:فیکٹری ایریا پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور225پتنگیں برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ شاہین آباد روڈ پر ریڈ کرکے ملزم محمد شہزاد ولد محمد رفیق سکنہ استقلال آباد کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے 10کیمیکل ڈوریں اور225پتنگیں برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 20, 2020