فرضی مشقوں کا انعقادجوانوں کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے ضروری ہے

سرگودہا: فرضی مشقوں کا انعقادجوانوں کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودہا:پولیس کے افسران وجوانوں کو جدید سائنسی طریقوں سے روشناس کروانے اور ان کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار نے فرضی مشقوں کے انعقاد کے بارہ میں خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کے انعقاد سے اداروں میں ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی زیرنگرانی فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ فرضی مشق میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس، ایلیٹ فورس،سیپشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی،سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے عملہ نے حصہ لیا۔ فرضی مشق (موک ایکسرسائز) میں کسی بھی ناگہانی صورت میں قیدیوں کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فرضی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)
Wednesday, June 24, 2020