فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کرنے والا گرفتار

سرگودھا
فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار
سرگودھا پولیس سے بچنے کے لیے اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم شاہ زیب قبل ازیں منشیات کے مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے ملزم شاہ زیب اور اس کے ساتھی کو محافظ اسکواڈ نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی جنہوں نے محافظ اسکواڈ کو ٹکر ماری جس سے ایک جوان نیچے گر گیا جبکہ ملزمان بھی موٹر سائیکل سے گر گئے ملزم شاہ زیب نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو محافظ اسکواڈ کے موٹر سائیکل کی ھیڈ لائٹ پر لگا جبکہ دوسرا فائر اس کے اپنے ساتھی حسین رضا کی بائیں ٹانگ پر لگا ۔مضروب کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی گئی ہے
ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس ڈی پی او سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, December 21, 2019