عوام سے فاصلے کم کرنے کیلئے پولیس آن لائن پروگرام کا آغاز

سرگودہا:پولیس کا عوام سے فاصلے کم کرنے کیلئے پولیس آن لائن پروگرام کا آغاز  
سرگودہا:عوام الناس کی خدمت میں دن رات کوشاں سرگودھا پولیس ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ریڈیو پاکستان سرگودھا کے تعاون سے پولیس آن لائن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت سرگودھاپولیس کے افسران عوام الناس تک اپنا پیغام پہنچانے اور ان کی براہ راست شکایات اور تجاویز سننے کیلئے ریڈیو پاکستان کے پلٹر فارم سے آن لائن ہوں گے۔اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر سجاد احمد پروگرام شاہین سرگودھا کے مہمان بنے۔ جنہوں نے سرگودھا ٹریفک پولیس کی کارکردگی بیان کی جبکہ لوگوں کیطرف سے بذریعہ ٹیلی فون لائیو کالز بھی سنی گئیں اور دی جانے والی تجاویز پر غور جبکہ شکایات کو دور کرنیکی یقین دہانی کروائی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس سرگودھا کی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اس سلسلہ میں لوگوں کا تعاون بہت ضروری ہے اگرلوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تو ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 13, 2020