علاقہ تھانہ صدرکے گاوں سے لاپتہ ہونے والے بچے کی گمشدگی کا معمہ حل

سرگودھا:74جنوبی علاقہ تھانہ صدر سے لاپتہ ہونے والے بچے کی گمشدگی کا معمہ حل، والد کے حوالےکر دیا گیا۔
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق فروری2020کو چک نمبر74جنوبی علاقہ تھانہ صدر سے کامران بعمر14/13سال لاپتہ ہوگیا اس اطلاع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا نے وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کو نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صدرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بچے کی بازیابی کے لیے الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا اور کیبل پر اشتہارات شائع کرائے  اورگردونواح  کی مساجد میں گمشدگی سے متعلق اعلانات بھی کروائے گئےاورخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔امروز ایس ایچ او تھانہ صدر اوران کی ٹیم نے مغوی کامران بعمر14/13سال کو کوئٹہ صوبہ بلوچستان سے تلاش کرکے والد سلیمان خان ولد موسیٰ خان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔کامران نے پولیس کو بتلایا کہ اس کو کسی نے اغواء نہ کیا ہے بلکہ پڑھائی میں دلچسپی نہ لینے اور والدین کے ڈر سےبھاگ گیا تھا۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Wednesday, August 19, 2020