عزاداری جلوسوں کے روٹس کا نقطہ آغاز سے اختیام تک کا تفصیلی دورہ

سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری جلوسوں کے روٹس کا نقطہ آغاز سے اختیام تک کا تفصیلی دورہ ۔
 ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ اور ڈی پی او فیصل گلزار سمیت دیگر انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران  اور ممبران ضلعی امن کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔
ڈویزنل افسران نے امام بارگاہوں میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ، سیکورٹی انتظامات، ضروری تعمیر و مرمت اور سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا۔
ریسیکو 1122 محکمہ صحت، میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے 24 گھنٹے چوکس و الرٹ ہیں۔ بریفنگ
محرم الحرام کے آغاز سے ہی ڈویزنل انتظامیہ الرٹ ہے اور چاروں اضلاع میں تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود
ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔ کمشنر
تمام مسالک کے اکابرین مثالی امن کے لیے متحد رہیں تاکہ گذشتہ ادوار کی طرح ڈویزن کی فضا کو خوشگوار رکھا جا سکے۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود
عزاداری جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا۔ آر پی او افضال احمد کوثر
پویس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔ آر پی او

Tuesday, August 25, 2020