صادق ہسپتال میں خاتون کی نعش چھوڑ کر فرار ہونے والوں میں سے ایک گرفتار

سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کارروائی، صادق ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون (نگہت آصف) کی نعش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 28/11/19 کو 3 کس نامعلوم ملزمان نے کیری ڈبہ سے صادق ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون (نگہت آصف) کی نعش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ جس پر مقتولہ کے خاوند محمد آصف کی مدعیت میں 3 کس نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 492 مورخہ 28/11/19 بجرم 302/34 ت پ تھانہ ساجد شہید میں درج کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا ایک ساتھی ملزم عمر ولد زوالفقار قوم ارائیں سکنہ پراچگان ضلع خوشاب کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا ہے۔ مزید تفتیس جاری ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔ (بمعہ تصویر)

پبلک ریلیشن آفیسر، دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر، سرگودھا،

Tuesday, December 3, 2019