شہید کنسٹیبلان آصف سلطان اور خالد امیر کے ورثا کو نئے مکانات کی چابیاں حوالے

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبلان آصف سلطان اور خالد امیر کے ورثا کو ان کے نئے مکانات کی چابیاں حوالے کیں۔
سرگودھا:شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، کوئی چیز بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی لیکن شہدا کی فیملز کو ایک محفوظ چھت فراہم کرنا بھی ضروری ہے حکومت پنجاب کی طرف سے شہدا پیکچ میں شامل شہدا کے لواحقین کے لئے مکان بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے میڈیا نمائندگان کو بتلایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کے احکامات کی روشنی میں آج سرگودھا پولیس کے دو شہدا آصف سلطان اور خالد امیر کے ورثا کو نئے مکانات کی چابیاں حوالے کی گئیں ہیں۔ کنسٹیبل خالدامیرسال2017 میں پولیس چوکی فروکہ کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران جبکہ کنسٹیبل آصف سلطان سال2018 میں تھانہ شاہ نکڈر کے علاقہ میں اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے شہید ہواتھا۔ شہدا کے لواحقین نے نئے مکان حوالے کرنے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا کا شکریہ اداکیا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 16, 2020