شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں

سرگودھا:شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں،عوام الناس کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا: پولیس خدمت مراکز کے قیام کا مقصد لوگوں کی پولیس کے ساتھ وابستہ سرکاری امور کے سلسلہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان مراکز کے قیام سے جہاں لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں آسانی ہوئی ہے وہیں پر پولیس کا ایک بہتر امیج سامنے آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزارنے خدمت مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے باوجود گذشتہ تین ماہ کے دوران دس ہزار سے زائد سائلین نے خدمت مراکز کا وزٹ کیا ہے جن کوحکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 6360، رینول ڈرائیونگ لائسنس کیلئے2000، بیرون ملک جانے کیلئے551افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ اور 600سے زائد گھریلو ملازمین کی ویریفیکیشن کی گئی ہے۔ انہوں نے خدمت مراکز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, August 7, 2020