شاہپور میں غیرت کے نام پر دو افراد کا قتل ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

سرگودھا شاہ پور میں غیرت کے نام پر دو افراد کے قتل کا معاملہ ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا
ایس پی انویسٹیگیشن ڈی ایس پی شاہ پور ایس ایچ او شاہ پور سٹی موبائل کرائم سین یونٹ اور ٹیکنیکل یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
مقتولین کی نعشوں کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے
مقتولین میں جاوید سکنہ نون جاگیر اور فوزیہ دختر خادم حسین سکنہ نون جاگیر شامل ہیں
ڈی ایس پی شاہ پور ڈی ایس پی ارگنائزڈ کرائم کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
واقع میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر قانونی کاروائی کا حکم جاری کردیا گیا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, January 24, 2020