سیکنڈ سنڈے ماہ صفرالمضفر کے جلوس کا سیکیورٹی پلان جاری

سرگودہا: ڈی پی او فیصل گلزار کی  ہدایت پر سیکنڈ سنڈے ماہ صفرالمضفرکے جلوس  کا سیکیورٹی پلان جاری 
:روائتی جلو س /ذوالجناح کیٹیگری اے بلاک نمبر11سے برآمد ہوکر امام بارہ گارہ بلاک 7 اختتام پذیر ہوگا ۔
 ڈیوٹی پر 4ڈی ایس پیز،9ایس ایچ اوز سمیت 1200سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔
 جلوس کے راستوں کی بذریعہ عملہ سپیشل برانچ مکمل ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائے گی۔
ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور تھانہ جات کے گاڑیاں بھی جلوس کے گردونواح میں گشت کناں رہیں گی۔
اندورون شہر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ 
جلوس کی اوورآل نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن سید محمد عباس کریں گے ۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, September 26, 2020