سینئر وائس صدر انجمن تاجران شمالی پنجاب کا ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی کا دورہ

سرگودھا: سینئر وائس صدر انجمن تاجران شمالی پنجاب کا ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی کا دورہ
سرگودھا:مختار مرزا سینئر وائس پریزیڈنٹ انجمن تاجران شمالی پنجاب نے سلمان مرزا جنرل سیکرٹری مرکزی  انجمن تاجران سرگودھاکے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی سرگودھا کا دورہ کیا ۔ ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے وفد کے شرکاء کو تھانہ کلچر میں تبدیلی کے بارہ میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر  مختار مرزا وائس صدر نے محکمہ پولیس میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کو سراہا اور محکمہ پولیس کی بہت تعریف کی۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک کے قیام کو سراہااوراس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام  کی وجہ سے اب کسی بندے کو اپنے کسی بھی جائز مسئلہ کے حل کے لیے درخواست دینے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 13, 2020