سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا پولیس کی حراست میں

سرگودھا:سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی حراست میں 
 سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھاحسنین علی طارق نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مصطفی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم اختر عباس ولد جکا قوم لک سکنہ نصیر پورکلاں کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے بندوق12بورریپٹر برآمد کرلی ہے ۔ گرفتارملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی ملزم کے خلاف اسلحہ کی نمائش کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, September 9, 2020