سنڈے کے دن مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر سنڈے کے دن مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ 
سرگودھا: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، ضلع بھر کے چرچز کی سیکیورٹی پر ایک ہزار سے پولیس اہلکاران کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں گرجاگھرو ں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی تھی مسیحی عبادت گاہوں میں آنے والے افراد کو فزیکل چیکنگ کے علاوہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے بھی چیک کیا جاتا رہا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 13, 2020