سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈی ایس پی اختر علی وینس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید کی سربراہی میں موضع سکیسرجوڑاوگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ ایلیٹ فورس،سیکیورٹی برانچ، سپیشل برانچ، سول ڈیفنس، ریسکیو1122اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ دوران سرچ آپریشن 30سے زائد مکانات کی تلاشی جبکہ 50سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکرکے مزید کاروائی کے لئے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 11, 2020