منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کے خلاف کاروائی

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 12ملزمان گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے فیضان سکنہ بدررانجھا سے چرس500گرام، سمیع اللہ سکنہ مڈھ رانجھا سے چرس440گرام، اکمل شہزاد سکنہ بدین سے پسٹل30بور، ندیم سکنہ رام ریحان سے پسٹل30بور،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے سجاد سکنہ46شمالی سے چرس350گرام، احسن سکنہ ماڑی سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے سیف اللہ سکنہ چک164شمالی سے شراب20لیٹر، وسیم اختر سکنہ 152شمالی سے بندوق12بور، تھانہ پھلروان پولیس نے ذوالفقار سکنہ سالم سے رائفل444بور، حسنین سکنہ سالم سے بندوق12بور، علی حسن سکنہ رتوکالا سے پسٹل30بور اور فیصل اکرام سکنہ بلاک29سرگودھا سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 17, 2020