سرگودہا پولیس کامنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودہا:پولیس کامنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈؤن جاری۔مزید22ملزمان گرفتار۔ دوکلو گرام سے زائدچرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد اسلم سکنہ دادن سے چرس1400گرام،ارسلان سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،رمضان سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،عون سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے صدام حسین سکنہ141شمالی سے چرس450گرام، تھانہ میلہ پولیس نے شہباز سکنہ بھابڑہ سے چرس240گرام، قاسم سکنہ منڈی سے پسٹل9ایم ایم، عثمان سکنہ منڈی سے پسٹل9ایم ایم، عدنان سکنہ واں میانہ سے بندوق12بور، آصف سکنہ بچہ کلاں سے پسٹل30بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نصیر خان سکنہ سلیمان پورہ سے چرس240گرام، ذیشان سکنہ 71شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد اشرف سکنہ بھیرہ سے شراب20بوتل، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے شیر سکنہ خوشاب سے رائفل444بور، اظہر حماد سکنہ خوشاب سے بندوق12بور، خالد مسعود سکنہ کنڈان سے پسٹل30بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے آصف سکنہ دھریمہ سے بندوق12بور، سمیع اللہ سکنہ دھریمہ سے بندوق12بور، جاوید اقبال سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے شہزاد سکنہ ڈی جی خان سے پسٹل30بور،صدام حسین سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بور،محمد علی سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 15, 2020