سرگودھا کرپشن کی شکایات اور ناقص کارکردگی پر 2 ایس ایچ اوز معطل

سرگودھا: کرپشن کی شکایات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے پردو ایس ایچ اوز معطل
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال سب انسپکٹر سجاد احمداورایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال سب انسپکٹر عارف حسین کو معطل کردیا ۔
دونوں ایس ایچ اوز کو کرپشن کی شکایات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔
سرگودھا: معطل ہونے والے دونوں پولیس اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 22, 2020