سرگودھا کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان

سرگودھا کا ایک اور بیٹا فرائض کی انجام دہی میں وطن پر قربان ہو گیا ۔

سرگودھا پولیس قیام امن اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنے 34 جوان قربان کر چکی ہے اور اپنے انہی شہیدوں کی قربانی کے امین سرگودھا پولیس کے افسران اور جوانوں نے کسی قسم کی قربانی دینے سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا ۔ اسی رسم وفا کو قائم رکھتے ہوئے گزشتہ شب سرگودھا پولیس کے ایک اور جوان کانسٹیبل غلام علی 1498/C دوران سیکورٹی ڈیوٹی اپنی جان قیام امن کی راہ میں قربان کر دی ۔شہید کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ زکا اللہ‎ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں ادا کر کے آپکا جسد خاکی آپ کے آبائی علاقہ چو یکہ میں روانہ کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران وکلا اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ شہید کانسٹیبل غلام علی نے 1991-02-04 کو سرگودھا پولیس میں بطور کانسٹیبل نوکری کا آغاز کیا تھا ۔ گزشتہ شب اھم ملکی املاک کی حفاظت کے دوران آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں آپ نے جام شہادت نوش کیا ۔ آپ نے سوگواران میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑیں۔

Friday, December 20, 2019