سرگودھا پولیس کی کرسمس ڈے پر فول پروف سیکیورٹی

سرگودھا
آج مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس پر 2000 سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیے جن کی براہ راست نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا عمارہ اطہر نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمداری کو سرگودھا پولیس بطریق احسن نبھا رہی ہے اور ہم آیندہ بھی محدود تر وسائل کے باوجود اپنے فرائض بھرپور طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔

Wednesday, December 25, 2019