سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید14ملزمان گرفتار، ہیروئن 1100 گرام، چرس1085گرام وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد انور ولد عبداللہ سکنہ نئی آبادی کوٹفرید سے ہیروئن1100گرام، تھانہ صدر پولیس نے محمد اکرام سکنہ معظم آباد سے چرس315گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے شوکت علی سکنہ 107جنوبی سے چرس360گرام، تھانہ کڑانہ پولیس نے نیئر عباس سکنہ 31جنوبی سے چرس210گرام،تھانہ لکسیاں پولیس نے رمضان سکنہ مڈھ رانجھا سے چرس200گرام، تھانہ میانی پولیس نے وسیم عباس سکنہ میانی سے شراب40بوتل، خرم شہزاد سکنہ مڈھ برکہنہ سے پسٹل30بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد اعظم سکنہ پوہلہ سے شراب10بوتل،تھانہ صدر بھلوال پولیس نے عدنان عباس سکنہ نبی شاہ بالا سے کلاشنکوف، تھانہ پھلروان پولیس نے صفدر سکنہ بھیرہ سے پسٹل30بور، شہزاد سکنہ میانہ گوندل سے پسٹل30بور، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے محمد حسنین سکنہ بھیرہ سے پسٹل30بور،تھانہ کینٹ پولیس نے سیف اللہ سکنہ 152شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے شکیل احمد سکنہ 124جنوبی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعا ت کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 11, 2020