سرگودھا پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے 17رضاکار برطرف

سرگودھا:پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے 17رضاکار برطرف،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رضاکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر نے پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے رضاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف تھانوں میں تعینات 17 پولیس رضاکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے،برطرف رضاکاروں سے یونیفارم اور دیگر سامان جمع کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ اگر کوئی رضا کار کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی، آئندہ یہ برطرف رضاکار کسی تھانہ میں پائے گئے تو متعلقہ ذمہ دار کے خلاف کاروائی ہو گی۔برطرف ہونے والے رضاکاروں میں ساجد، افضال، سکندر حیات، اعجاز، غلام مرتضی، نعیم، ذوالفقار، مشتاق، ظفر، غلام سجاد، اختر سجاد، لعل حسین، لیاقت، محمد جاوید، راشد حسین، فلک شیر اور احمد علی شامل ہیں جوکہ تھانہ صدر،سلانوالی،بھاگٹانوالہ، جھاوریاں، بھیرہ، میلہ، ساہیوال ، عطاء شہید،جھال چکیاں، کوٹ مومن،لکسیاں،کڑانہ میں تعینات رہے۔ ڈی پی او سرگودہا نے مزید کہا کہ سرگودھا پولیس میں کل 406قومی رضا کار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جنکی باقاعدہ ویری فیکیشن کروائی گئی تھی۔ جن میں سے 17پولیس رضا کاروں کے خلاف کرپشن،جرائم پیشہ افراد سے مراسم،بری شہرت، بدنامی پولیس کے الزامات تھے جبکہ قبل ازیں قومی رضاکار یونیفارم میں گرفتار خاتون کو جیل منتقل کردیا گیا ہے اورجعل ساز خاتون کی گرفتاری میں مزید چھان بین کی جارہی ہے۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Sunday, December 29, 2019