سرگودھا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، مزیدچھ ملزمان گرفتار، سینکڑوں پتنگیں وکیمیکل ڈوریں برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ طارق آباد ریڈ کرکے ملزم ارسلان ولد اعجاز سکنہ اسلام پورہ کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ سے 20کیمیکل ڈوریں اور200پتنگیں برآمد ہوئیں۔ اسطرح ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل داد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عبدالرحمن ولد یعقوب سکنہ فیکٹری ایریا سے 3کیمیکل ڈوریں 110پتنگیں، حمزہ ولد یعقوب سکنہ فیکٹری ایریا سے 2ڈوریں 70پتنگیں،شفاقت ولد اقبال سکنہ مہاجر کیمپ سے2ڈوریں 67پتنگیں برآمد کی گئیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا سب انسپکٹر فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان عبداللہ ولد شاہد جمیل سکنہ طفیل ٹاؤن سے 12پتنگیں اور اقبال ولد اسلام دین سکنہ کوٹ فرید سے 32پتنگیں برآمد کیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, April 3, 2020