سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید10ملزمان گرفتار، چرس وناجائزاسلحہ برآمد  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے ریاض سکنہ لالیاں سے چرس500گرام، تھانہ جھاوریاں پولیس نے ثاقب سکنہ حافظ آباد سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اقبال سکنہ 71شمالی سے بندوق12بور، اقبال سکنہ 70شمالی سے پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے خضر حیات سکنہ للیانی سے پسٹل30بور، تھانہ کینٹ پولیس نے کامران سکنہ نیو ایس ٹاؤن سے پسٹل30بور، تھانہ میانی پولیس نے شہریار سکنہ میانی سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے حسنین سکنہ کوٹ کمبوہ سے پسٹل30بور اور تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے آفاق احمد سکنہ بلاک زیڈ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعا ت کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

(ترجمان سرگودھا پولیس)
 

Tuesday, March 10, 2020