سرگودھا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا: پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے چار ہزارسے زائد مختلف پتنگیں وکیمیکل ڈوریں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ میلہ منڈی گروانڈ کے قریب ریڈ کرکے ملزم وقار احمد ولد ملک نذیر سکنہ مقام حیات کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 2250پتنگیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر ملزم سہیل اسلم ولد محمد اسلم سکنہ چک8شمالی کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 150کیمیکل ڈوریں اور1500پتنگیں برآمدکیں۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ کڑانہ گل حمید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ملزم مشتاق احمد ولد محمد حسین سکنہ چک42جنوبی سے کیمیکل ڈوریں اور415پتنگیں جبکہ تھانہ اربن ایریا پولیس نے الطاف ولد اقبال سکنہ ظفر کالونی سے 162پتنگیں، تھانہ سٹی پولیس نے خرم جاوید ولد محمد اسلم سکنہ بلاک11سرگودھا سے 30پتنگیں  برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 9, 2020