سرگودھا پولیس کادفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا:پولیس کادفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن،29مقدمات درج،200سے زائد گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکل بند 
سرگودہا: حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع سرگودھا میں دفعہ 144کا نافذ ہے جس کا مقصد عوام کوکرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے لیکن کچھ ناسمجھ لوگ حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع ہذا کے مختلف تھانوں میں 29مقدمات جن میں شادی کے موقع پر لوگوں کو اکٹھا کرنے پر گیارہ،  سنوکرکلب اور کھانے پینے کے علاوہ دوکانیں کھلی رکھنے والوں کے خلاف10، سواری والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف5، درباروں پر میلہ کرنے پر 2جبکہ مذہبی پروگرام کرنے پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسی طرح ٹریفک پولیس نے بلا ضرورت سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 37کاروں، 309موٹرسائیکلوں، 239رکشوں، 72ویگنوں کا چالان جبکہ دو سو سے زائد گاڑیوں،رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو بند کردیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 27, 2020