سرگودھا میٹرک امتحانات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

سرگودہا:میٹرک کے سالانہ امتحانات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، کل124امتحانی سنٹرز پر 200سے زائد پولیس اہلکار تعینات
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پر میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت کل124امتحانی سنٹرز پر 200سے زائد پولیس افسران وجوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ اپنے اپنے علاقہ کے امتحانی مراکز کو باربار چیک کریں اسکے علاوہ تھانہ جات کی موبائل گاڑیاں اور محافظ اسکواڈ بھی امتحانی مراکز کے قریب گشت کناں رہیں گے جبکہ گرلز امتحانی سنٹرزپر لیڈیز سٹاف کی علیحدہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 25, 2020