سرگودھا تھانہ کوٹ مومن کی کارروائی

سرگودہا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات برآمد، گرفتارپانچ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر یاران گل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز منظوراحمداحسن، وقار احمد پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی لالہ موڑ چک نمبر19جنوبی کارنمبریSGK-67کو روک کر چیک کیا تو کار میں دو ملزمان لیاقت علی ولد محمد شیر قوم گوندل سکنہ روانہ اور محمد ریاض ولد محمد نواز قوم پاؤلی سکنہ ساڈھوال چک49 سوارتھے جن کی تلاشی لینے پر 1635گرام چرس اور 20گرام آئس منشیات جبکہ نہر اوپی بحدرقبہ ہجن دوران سنیپ چیکنگ کار نمبریRF-037کو روک کرچیک کرنے پر کار میں سوار ملزم محمدعلی ولد مظہر اقبال سکنہ پنڈی رواں کے قبضہ سے چرس1600گرام اور 50گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔اسی طرح ملزم نصراللہ ولد دوست محمد سکنہ ہجن سے دوران تلاشی چرس525گرام برآمد ہوئی۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کاروں کو علیحدہ علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 11, 2020