سرگودھا تھانہ شاہپور کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

سرگودہا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارچھ منشیات فروشوں سے چارکلو سے زائد چرس،80لیٹر شراب وپسٹل30بور برآمد 
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں ا ورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر عمیر حسن اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ شاہ پورسٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عثمان ولد فوج محمد سکنہ خوشاب سے چرس1310گرام، رمضان ولد ظہیر سکنہ خوشاب سے چرس1250گرام، عثمان معاویہ ولد عالمگیر سکنہ ساہیوال سے چرس1210گرام، غلام عباس ولد عطاء محمد سکنہ شاہ یوسف سے چرس400گرام، اسدعباس ولد احمد خان سکنہ شاہ پورسے دیسی شراب80لیٹر جبکہ محمد شیر ولد اشرف سکنہ پالکہ سے پسٹل30بوربرآمد کرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 4, 2020