سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارروائی

سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی، دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتار
سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اپنے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم زاہدعلی عرف زاہدو ولد محمد ریاض قوم بلوچ سکنہ چک نمبر63شمالی تھانہ جھال چکیاں پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جس نے جون2019میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر چک نمبر74شمالی کے رہائشی محمد منشاء نامی شخص کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا۔ گرفتارملزم زاہد علی قبل ازیں مختلف مقدمات میں چالان ہوچکا ہے اس کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ظفر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کی اس شاندار کامیابی پر اہل علاقہ نے ڈی پی او آفس آکر ڈی پی او عمارہ اطہر کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے لواحقین کو مقدمہ میرٹ پر یکسوکرنے کی یقین دہانی کرائی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, January 28, 2020