سرگودھا یونیورسٹی میں کرائم سین آگہی سیمینار

سرگودہا:پولیس کی طرف سے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء کو کرائم سین سے متعلق آگاہی سیمینار
سرگودہا: پولیس کی طرف سے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء وطالبات کو کرائم سین سے متعلق لیکچر دیا گیا۔ جسکا اہتمام سرگودھا پولیس اور شعبہ کریمنالوجی کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ انچارج کرائم سین ناصر محمود نے طلباء وطالبات کو کرائم کی اہمیت اور اس سلسلہ میں پولیس کے شعبہ تفتیش میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر شعبہ کریمنالوجی کے پروفیسرز اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, January 30, 2020