سرگودھا ڈی ایس پی ٹریفک کی موثر حکمت عملی رکشہ ڈرائورز کی ہڑتال ختم

سرگودہا: ڈی ایس پی ٹریفک کی موثر حکمت عملی سے رکشہ ڈرائیوروں کیطرف سے ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا:ڈی ایس پی ٹریفک کی حکمت عملی اور رکشہ یونین کے ساتھ کامیاب مذاکرت کے بعد رکشہ ڈرائیوروں کی طرف سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی سرگودھا میں رکشہ سٹینڈ کے لئے باقاعدہ جگہ مختص نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا اور ان پڑھ ڈرائیوروں کے لائسنس بنانے میں پیش آنے والی دشوار یوں سمیت دیگرمطالبات کے لیے رکشہ ڈرائیوروں نے بروز منگل کو احتجاج ہڑتال کرنے کا اعلان کیاتھا جس کی اطلاع پر بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف مسعود نے رکشہ ڈرائیوروں کے جائزمطالبات پر غور کرنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میرٹ پر حل کرنے کے بارے میں افسران بالا کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جس پر رکشہ یونین کی طرف سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پرسرگودھاٹریفک پولیس ہر طبقہ کے مسائل کو پیش نظر رکھ کر حکمت عملی وضع کررہی ہے اور اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, February 10, 2020