سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید15ملزمان گرفتار، چرس2350گرام وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے ارشد ولد حمید سکنہ پھلروان سے چرس1290گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اسد عباس ولد غلام عباس سکنہ دھریمہ سے چرس1060گرام، نوازاوراشفاق سکنائے 71شمالی سے شراب20بوتل،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے نوید سکنہ گجرات سے کلاشنکوف، تھانہ ساہیوال پولیس نے عابد سکنہ ہرگن سے بندوق12بور، ندیم سکنہ رتیڑی سے پسٹل30بور،خضر حیات سکنہ 63شمالی سے پسٹل30بور، ربنواز سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے نمراز خان سکنہ نوشہرہ سے پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے روزی خان سکنہ ضلع دیر سے پسٹل30بور، وقاص سکنہ چک11جنوبی سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے عارف سکنہ میانی سے پسٹل30بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے بابر سکنہ گلاب پور سے پسٹل30بوراور تھانہ لکسیاں پولیس نے مظہر سکنہ دودہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعا ت کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, March 7, 2020