سرگودھا پولیس کی ماہ فروری میں کارروائی

سرگودھا:پولیس کی ماہ فروری2020 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، اشتہاریوں سمیت 687 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ہیروئن، چرس، شراب، ناجائزاسلحہ، کیمیکل ڈوریں اور ہزاروں پتنگیں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر سرگودھاپولیس نے ماہ فروری2020میں 208 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے ہیروئن 21کلوگرام، چرس103کلوگرام اورایک چالوبھٹی سمیت 3090بوتلیں شراب برآمد کی جبکہ ناجائزاسلحہ رکھنے ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران287ملزمان سے9کلاشنکوف،23رائفلیں 444بور،8رائفلیں 223بور،9 رائفلیں 222بور،54بندوقیں 12بور،3ریوالور32بور ، 182پسٹل30بور اور2029 گولیاں /کارتوس برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل144مجرمان اشتہاری گرفتارکیے گئے جن میں سے قتل کے9، ڈکیتی کے2اور رہزنی کے14اشتہاری مجرمان شامل تھے کو بھی گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے علاوہ ازیں ضلع کے مختلف علاقوں میں تمام ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں 75سر چ آپریشن کیے گئے جن میں پولیس کے علاوہ حساس اداروں نے بھی حصہ لیاان سرچ آپریشنز میں سینکڑوں گھروں، دوکانات، پلازوں، ہوٹلز، سرائے وغیرہ کی تلاشی لی گئی جبکہ ہزاروں افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کروائی گئی۔اس کے علاوہ پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 35مقدمات درج کیے گئے اور48ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے سینکڑوں کیمیکل ڈوریں اور ہزاروں پتنگیں برآمد کی گئیں۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 3, 2020