سرگودھا پولیس کی بروقت کارروائی گیارہ سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ساتھی سمیت گرفتار

سرگودھا:پولیس کی بروقت کاروائی، 11سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ساتھی سمیت فوری گرفتار

سرگودہا: تھانہ بھلوال صدر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچے (ن)سے بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال صدر پولیس کو تحریری درخواست موصول ہوئی کہ ملزمان وقار احمد خان اور محمدافضل پسران امجد خان اقوام پٹھان سکنائے چک نمبر21شمالی بھلوال نے 11سالہ (ن) کو ورغلا پھسلا کرگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول لے جا کر بدفعلی کی ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہرنے فورا ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان جوکہ کمسن بچے (ن) کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, January 25, 2020