سرگودھا پولیس کا منشیات فروشی و نا جائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

سرگودہا:پولیس کامنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈؤن جاری۔مزید 17ملزمان گرفتار۔ چرس3100گرام، شراب65بوتل وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد عظیم ولد رفیق سکنہ گلشن جمال سے چرس1240گرام، اللہ دتہ سکنہ اسلام پورہ سے چرس 360 گرام،تھانہ سلانوالی پولیس نے حبیب اللہ سکنہ 63جنوبی سے چرس400گرام،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عامر شہزاد سکنہ پرانابھلوال سے چرس420گرام معہ 15بوتل شراب، عثمان سکنہ بلاک14سرگودھا سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروا ن پولیس نے نوید احمد سکنہ منڈی بہاوالدین سے چرس680گرام، عامر سکنہ چک سردار سے رائفل7ایم ایم، محمد بلال سکنہ رتوکالا سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے گلزار حسین سکنہ شاہ پورسٹی سے شراب30بوتل،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے تصورعباس سکنہ 71شمالی سے شراب10بوتل،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے آصف سکنہ بہک لڑکا سے شراب10بوتل،وسیم سکنہ بدررانجھا سے پسٹل30بور،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عبدالرحمان سکنہ ہجن سے رائفل7ایم ایم معہ پسٹل30بور،اکرام سکنہ ہجن سے پسٹل30بور،تھانہ کڑانہ پولیس نے عامر سکنہ چیچہ وطنی سے بندوق12بور، ریاض سکنہ چیچہ وطنی سے بندوق12بوراورتھانہ میانی پولیس نے امتیاز سکنہ صاحب خان چک سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, February 14, 2020