سرگودھا پولیس کا اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاون جاری

سرگودھا: پولیس کا اشتہاری وعدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈؤن جاری، رہزنی کی وارداتوں سمیت پانچ اشتہاری اور سات عدالتی مفروران گرفتار
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پراشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری رزاق احمد ولد ذوالفقار علی قوم چنگڑ سکنہ اوکاڑہ، ساجد پروین زوجہ احمد خان قوم چنگڑ سکنہ اوکاڑہ کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ دیگر وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے بابر علی ولد محمدخورشید سکنہ فاضل ٹاؤن، تھانہ میانی پولیس نے محمد اشرف ولد محمدعلی سکنہ سادھووال اور تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مختار احمد ولد اللہ یار سکنہ91شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کے دوران تھانہ صدر بھلوال پولیس نے محمد نذیر ولد مولابخش، خرم شہزاد ولد محمد نذیر سکنائے تصورآباد کالونی، محمد توقیر ولد محمد ایوب سکنہ نبی شاہ بالا، تھانہ میلہ پولیس نے عظمت اللہ ولد محمد اکرم سکنہ مٹیلہ، تھانہ کینٹ پولیس نے محمد شعیب ولد محمدالیاس سکنہ 49شمالی اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے حق نواز ولد سلطان محمود، عمردرازولد سلطان محمد سکنائے چک149/150شمالی کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 29, 2020