سرگودھا پولیس فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم کے خلاف برسرپیکار

سرگودھا:پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں کرونا کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر  
سرگودھا: پولیس اپنے فرائض سے ہر گز غافل نہیں ہماری اولین ترجیح ایک پرامن معاشرے کا قیام ہے سرگودھا پولیس جہاں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حکومتی احکامات وہدایات پر عملدرآمد کروانے میں پیش پیش ہے وہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرنے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا سرگودھا پولیس نے مارچ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے136 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چرس61کلو گرام، ہیروئن1734گرام، افیون870گرام، شراب 1796 بوتل جبکہ ناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 218ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے پانچ کلاشنکوف، 23رائفلیں، 49بندوقیں، 4ریوالور32بور،142پسٹل30بور، ایک کاربین اور ہزاروں گولیاں /کارتوس برآمد کیے۔جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل98اشتہاریوں کو گرفتارکیا جن میں سے 12قتل،ایک ڈکیتی اور9رہزنی کے مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ اسطرح بذریعہ تاش، مرغوں کی لڑائی وپرچی جواء کھیلتے ہوئے جواریوں کے خلاف کاروائی درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے پندرہ مقدمات درج کیے گئے ہیں گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی لاکھوں روپے رقم اورموٹرسائیکل بھی برآمد کرکے ان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔علاوہ ازیں موٹرسائیکل چھیننا، نقب زنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث چارگینگز کے سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے عوام الناس سے چھیننا گیا مال مسروقہ جس میں مختلف اقسام کے 12موٹرسائیکل، ایک رکشہ، زیورات،موبائل فون، نقدی اور مال مویشی کل مالیتی2757500روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ہیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 1, 2020